وکلاءکو گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پرایڈووکیٹ لکھوانے سے روک دیا گیا

وکلاءکو گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پرایڈووکیٹ لکھوانے سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)پاکستان بارکونسل نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبرزپلیٹس پر ایڈووکیٹ، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اورایڈووکیٹ سپریم کورٹ سمیت بارکا کوئی بھی عہدہ لکھنے پر پابندی عائد کردی۔پاکستان بارکونسل نے اس سلسلے میں تمام صوبائی بارکونسلوں کو سرکلر بھجوادیاہے ،جس میں کہا گیاہے کہ حکومت کی منظور کردہ نمبرپلیٹس کے سوا کسی بھی قسم کی نمبر پلیٹ استعمال کرنا اور اس پر مذکورہ عہدے لکھنا موٹروہیکل آرڈیننس مجریہ1965ءاور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے ، پاکستان بارکونسل نے صوبائی بارکونسلوں کو ہدایت کی ہے کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے وکلاءکے خلاف قواعد ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ایڈووکیٹ

مزید :

علاقائی -