پی آئی سی میں پروفیسرز کی تعیناتی کا معاملہ،سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب

پی آئی سی میں پروفیسرز کی تعیناتی کا معاملہ،سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تعیناتی کا معاملہ حل کے لئے سپیشل سیکرٹری صحت کو بھجواتے ہوئے ان سے 15روز میں رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے یہ حکم ڈاکٹر عامر بندیشہ کی درخواست پر جاری کیا،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ صحت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تقرری کا اشتہار دیا، درخواست گزار نے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لئے گئے امتحان اور انٹرویو میں کامیابی حاصل کی لیکن محکمہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کررہا،محکمہ صحت کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

پی آئی سی

مزید :

علاقائی -