پرائیویٹ سکیم کیلئے مختص،5ہزار حج کوٹہ کی تقسیم کا فارمولہ طے نہ پاسکا،15ہزار 790کا حج کوٹہ بھی مل گیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی 2019ء کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے لیے مخصوص 5ہزار حج کوٹہ کی تقسیم کا کرائی ٹیریا ابھی طے نہیں ہوا ہے،سعودیہ سے سعودی ولی عہد کا اعلان کردہ 15ہزار790کا حج کوٹہ بھی مل گیا ہے،حج پالیسی 2019ء کے مطابق اگر15ہزار790افراد کے حج کوٹہ کی تقسیم کی جاتی ہے تو سرکاری حج سکیم کو 9ہزار474جبکہ پرائیویٹ حج سکیم کو 6ہزار316افراد کاکوٹہ ملے گا،وزارت مذہبی امور کو پرائیویٹ سکیم کے اضافی ملنے والے 11ہزار 316کوٹہ کی تقسیم کے لیے تاریخ کے بد ترین دباؤ کا سامنا ہے،5ہزار کوٹہ کے لیے 22سو پرانی انرول اور1068نئی انرول کمپنیوں کے درمیان جنگ جاری تھی اب مزید 6ہزار 316کے کوٹہ کے لیے ہوپ2012ء کے کوٹہ کے مطابق بحالی کے لیے میدان میں آ گئی ہے ان کا موقف ہے کہ2013ء سے ہم سے مسلسل قربانی لی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جب بھی اضافی کوٹہ آئے گا آپ کا کوٹہ بحال ہو گا دوسری طرف 50افراد کے کوٹہ کے ساتھ 8سال سے مشکل ٹاسک مکمل کرنے والوں سے بھی ہر سال یہی کہا جا رہا ہے کہ اضافی کوٹہ آئے گا تو آپ کا کوٹہ کم ازکم دو بسوں کا ہو گا،پرائیویٹ حج سکیم کے لیے مخصوص کل11ہزار 316کوٹہ کے لیے 4فریق کے درمیان سرد جنگ شروع ہو گئی ہے جن میں گزشتہ سالوں سے انرول 22سو کمپنیاں 1068نئی انرول کمپنیاں 2012ء سے قربانی دینے والی کمپنیاں اور دو بسوں کے قریب 50افراد کا کوٹہ رکھنے والی کمپنیاں شامل ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور اور سیکرٹری ملک بھر سے سیاسی،مذہبی دباؤ کے ساتھ بیورو کریسی کی لمبی سفارشوں کا بھی سامنا ہے،حج کوٹہ کے بروکر بھی 50لاکھ سے ایک کروڑ تک کے بدلے یقینی کوٹہ دلانے کے لیے بھی سرگرم ہیں،کوٹہ کے حصول کے لیے کروڑوں روپے کے لین دین کی خبریں بھی عام ہیں،دلچسپ امر یہ ہے کہ حج کوٹہ کی خریدو فروخت کا مکروہ دھندہ وزارت کے دفتر سے باہر باہر ہو رہا ہے،وفاقی وزیر کے دفتر کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے،عملی طور پر وفاقی وزیر اور وفاقی سیکرٹری دونوں میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں،ہوپ کا مطالبہ ہے کہ سعودی ولی عہد کے اعلان والا حج کوٹہ حج2019ء کے لیے سارے کا سارا پرائیویٹ سکیم کو دے دیا جائے،نئی اور پرانی انرول کمپنیاں بھی راضی ہو جائیں گئی،2012ء والوں کا کوٹہ بھی بحال ہو جائے گا اور50 والوں کا کوٹہ بھی بڑھ جائے گا۔
کوٹہ