نیب کا گوداموںمیں چھاپہ ، ایک ارب بیس کروڑ کی گندم غائب

نیب کا گوداموںمیں چھاپہ ، ایک ارب بیس کروڑ کی گندم غائب

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب سکھر نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کندھ کوٹ اور کشمور سندھ کے گندم کے گوداموں پر ریڈ کیا اور تقریباً ایک ارب اور بیس کروڑ روپے کی گندم متعلقہ گندم کے گوداموںمیں موجود نہ تھی جبکہ جو گندم موجود تھی اس میں مٹی گندم کی بوریوں میں ملائی گئی تھی ۔نیب سکھرنے مجسٹریٹ کے ہمراہ کندھ کوٹ اور کشمور سندھ کے گوداموں کو سیل کر کے محکمہ فوڈ کنڈھ کوٹ اور کشمور کے ذمہ دار افسران اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کر دی ۔ انکوائری میں گندم کے کندھ کوٹ اور کشمور میں گوداموں سے گندم غائب کر نے اور مبینہ طورپر اوپن مارکیٹ میں فروخت کر نے والے افسرا ن و اہلکاروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور ذمہ داران سے لوٹی گئی ایک ارب اور بیس کروڑ روپے بر آمد کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائی جائیگی ۔

نیب

مزید :

علاقائی -