فواد حسن فواد کے ریفرنس کی سماعت ملتوی،فرد جرم عائد نہ ہو سکی

فواد حسن فواد کے ریفرنس کی سماعت ملتوی،فرد جرم عائد نہ ہو سکی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج وسیم احمد نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے ریفرنس کی سماعت 9اپریل تک ملتوی کردی،گزشتہ روز بھی عدالت میں فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ان کو ریفرنس کی صاف کاپی فراہم نہیں کی گئی ،جس پر عدالت نے ریفرنس کی صاف کاپی ملزم کو فراہم کرنے کا حکم دیدیا، فواد حسن فواد پر الزام ہے کہ اس نے اپنی تعیناتی کے دوران کروڑوں روپے کی جائیداد بنائی ہے۔

مزید :

علاقائی -