سری لنکامیں مذہبی کشیدگی کے باوجود  تمام مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی

    سری لنکامیں مذہبی کشیدگی کے باوجود  تمام مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو (این این آئی)سری لنکا میں مذہبی کشیدگی اور عبادت گاہوں میں دہشت گردانہ حملوں کے خدشات کے باوجود مساجد میں اجتماعی نماز جمعہ ادا کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سری لنکا میں عبادت گاہوں میں مزید دہشت گردانہ حملوں کے خدشات کے باوجود تمام مساجد میں اجتماعی طور پر جمعہ کی نماز کی ادا کی گئی، کولمبو میں سلام جمعہ مسجد میں نماز جمعہ کے لیے لاو¿ڈ اسپیکر پر اذان بھی دی گئی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
سری لنکا

مزید :

صفحہ اول -