دوشیزہ بداخلاقی پر مجبور کرنے والے پولیس افسر کیخلاف سیشن عدالت پہنچ گئی

دوشیزہ بداخلاقی پر مجبور کرنے والے پولیس افسر کیخلاف سیشن عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(نامہ نگار)ناجائز تعلقات استوارکرنے کے لئے مجبورکرنے والے تھانہ چوہنگ کے اے ایس آئی رانا اعجازکے خلاف18 سالہ لڑکی کارروائی کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی، متاثرہ لڑکی کا کہناہے کہ مذکورہ پولیس افسر زبردستی گھر میں گھس آتا ہے ،دوستی سے انکار پرخطرناک نتاِئج کی دھمیکیاں بھی دیتا ہے ۔

، ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے جمیلہ بی بی کی درخواست پر سماعت شروع کی تومتاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اے ایس آئی رانا اعجاز اس سے ناجائز مراسم استوارکرنے کے لئے مجبور کررہاہے زبردستی گھر میں گھس جاتاہے ۔فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور مذکورہ اے ایس آئی سے جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -