سوتیلے والد کے قاتل کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج احمد بٹرنے سوتیلے باپ کو قتل کرنے والے مجرم وقاص عرف وکی کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیاہے۔مجرم وقاص عرف وکی کے خلاف 2018میں تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے اپنے اپنے سوتیلے باپ بابرعلی کو قتل کرنے پر مقدمہ درج کررکھاتھا،پولیس نے مقدمہ کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بھجوا دیاتھا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ مجرم نے اپنے سوتیلے والد بابر علی کو چھریاں مار کر قتل کیاتھا کیونکہ ملزم کو اپنی ماں سے مقتول کی شادی پر اعتراض تھا۔
عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مجرم وقاص کے خلاف مذکورہ بالا فیصلہ سنا دیاہے ۔