فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی درخواست ضمانت خارج

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور ملک محمد رفیق نے سی ایس ایس کا پیپر آﺅٹ کرنے کے کیس میں ملوث فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد حسین کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ سی ایس ایس کے امتحان سے دو روز قبل پیپر بھاری رقم لے کر آﺅٹ کردیتا تھا، عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف ثبوت پیش کئے،جس پرعدالت نے وکلاءکی دلال سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری خارج کردی۔واضح رہے کہ اس کیس میں عدالت نے ملزم کے سہولت کار سجادحسین شہزاد احمد، تجمل حسین اور عدنان خان کی پہلے ہی ضمانت منظور کرچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -