شنگھائی پل چونگی امرسدھو اور داتا دربار کے علاقے سے 2 نعشیں برآمد

شنگھائی پل چونگی امرسدھو اور داتا دربار کے علاقے سے 2 نعشیں برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ سے ایک نامعلوم نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہیں ہو سکی،نامعلوم شخص کی نعش شنگھائی پل چونگی امرسدھو سے ملی،پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دیا،متوفی نشئی معلوم ہوتا ہے ،ورثا کی تلاش ہے ،لواحقین چوکی انچارج رکھ چندرائے سے 03087774280 پر رابطہ کریں۔ داتادربار کے علاقے شاہجہاں روڈ پر اٹھارہ سالہ نوجوان کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کے مردہ خانے منتقل کردیا پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جو نشے کا عادی تھا ۔

مزید :

علاقائی -