وفاقی حکومت نے وزارت توانائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )حکومت نے وزارت توانائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے سمری بھی تیار کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے وزارت توانائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن پھر الگ وزارتیں بنانے کی تجویز دی گئی ۔ الگ وزارتیں بنانے کا معاملہ آئندہ وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزارت پٹرولیم ختم کرنے کی سمری تیار کرلی ہے۔ کابینہ پاور اور پیٹرولیم ڈویژنز کو دو الگ وزارتیں بنانے کا فیصلہ کرے گی۔ الگ وزارتوں کے معاملے پر 30 اپریل کو وفاقی کابینہ میں غور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ن لیگی حکومت نے 2017 میں توانائی کی وزارت بنائی تھی۔ الگ وزارتوں کی منظوری کے بعد رولز آف بزنس میں ترمیم کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی اجازت کے بعد رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی جائے گی۔
وزارت توانائی