ا سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 21کروڑ 64لاکھ ڈالر کی کمی ،کمرشل بنکوں کے ذخائر میں اضافہ

ا سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 21کروڑ 64لاکھ ڈالر کی کمی ،کمرشل بنکوں کے ...

  

کراچی( آن لائن )سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 21کروڑ 94لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 9ارب 2کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 19اپریل کو ختم ہونےوالے ہفتے میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 9ارب 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز رہ گئے، جو ایک ہفتہ پہلے تک 9 ارب 24 کروڑ 37 لاکھ ڈالر تھے۔اس طرح ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر 21کروڑ 94 لاکھ ڈالر گر گئے۔دوسری طرف کمرشل بینکوں کے ذخائر بڑھ کر 6 ارب 97 کروڑ ڈالر ہوگئے، پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 15 ارب 99 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

سٹیٹ بنک 

مزید :

صفحہ اول -