وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی اورنجکاری کی بھی تشکیل نوکردی، مشیر خزانہ چیئر مین مقرر 

وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی اورنجکاری کی بھی تشکیل نوکردی، مشیر ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی اورنجکاری کی بھی تشکیل نوکردی۔ جمعہ کو کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیاجس کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی 14 ارکان پر مشتمل ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین بھی مشیرخزانہ مقرر کئے گئے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی 7 ارکان پر مشتمل ہو گی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین بھی مشیر خزانہ مقرر کر دئے گئے ،:کابینہ کمیٹی برائے نجکاری 8 ارکان پر مشتمل ہو گی۔

 تشکیل نو

مزید :

صفحہ اول -