بینک آف پنجاب کے نئے صدر سید طالب رضوی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

بینک آف پنجاب کے نئے صدر سید طالب رضوی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

  

 لاہور ( مانےٹر نگ ڈےسک) بینک آف پنجاب کے نئے صدر سید طالب رضوی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ طالب رضوی شعبہ بینکاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔محکمہ خزانہ پنجاب نے سید طالب رضوی کی بنک آف پنجاب کے صدر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جن کی سلیکشن چند ہفتے قبل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی نے تمام عمل مکمل کرنے کے بعد کی تھی۔اس کے بعد صوبائی کابینہ پنجاب نے ان کی بطور صدر تعیناتی کی منظوری دی اور اب 26 اپریل کو محکمہ خزانہ پنجاب نے بھی حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔سید طالب رضوی شعبہ بینکاری میں تقریباً 23 برس کا تجربہ رکھتے ہیں اور مختلف نجی بینکوں میں اعلیٰ عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

 سید طالب رضوی

مزید :

صفحہ اول -