جعلی اکاﺅنٹس کیس سے میرا کوئی  تعلق نہیں ، یوسف رضا گیلانی 

   جعلی اکاﺅنٹس کیس سے میرا کوئی  تعلق نہیں ، یوسف رضا گیلانی 

  

اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، سیکرٹری کو گاڑی قانون کے مطابق دینے کے احکامات دیے تھے،نیب کے تما م سوالوں کے جوابات جمع کرادیے ہیں ،نیب حکام کے مطابق صرف تین گاڑیاںجعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے خریدی گئیں،اپوزیشن کا کام حکومت کے کاموں کا احتساب کرنا ہے،حکومت اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنے دے۔ جمعہ کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب میںپیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نیب حکام سے پوچھا کہ مجھے کیوں بلایا گیا ہے ،مجھ سے کہا گیا کہ جو گاڑیاں خریدی گئی ان کی جعلی اکاﺅنٹس سے ادائیگی کی گئی ،میں نے جواب دیا کہ اس وقت تو جعلی اکاﺅنٹس کا معاملہ نہیں تھا میرا کیا لینا دینا ہے اس سے،نیب حکام کہہ رہے ہیں کہ صرف تین گاڑیاں ان اکاﺅنٹس کے ذریعے خریدی گئیں،میں نے گاڑیاں خریدنے کی جس سمری کی منظوری دی تھی اس میں کوئی غلط بات نہیں تھی،خط لکھ کر کچھ سمریوں کی کاپی میں نے مانگی تھی ،میں نے نیب کے تما م سوالوں کے جوابات جمع کرادیے ہیں ،مجھے منی لانڈرنگ یا جعلی اکاﺅنٹس میں نہیں بلایا جارہا ہے ،مجھ سے صرف رولز سے متعلق پوچھا گیا ہے ، مجھے منی لانڈرنگ یا جعلی اکاﺅنٹس میں نہیں بلایا جارہا ہے ،میں نے سیکرٹری کو گاڑی قانون کے مطابق دینے کے احکامات دیے تھے،جعلی اکاﺅنٹس سے ادائیگی کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔ 

یوسف رضا گیلانی 

مزید :

صفحہ اول -