ڈی ایچ اے بہاولپور مستقبل کا شاندار ہاؤسنگ منصوبہ سرمایہ کاری کیلئے بہترین،کرنل احمد سعید جان

ڈی ایچ اے بہاولپور مستقبل کا شاندار ہاؤسنگ منصوبہ سرمایہ کاری کیلئے ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے بہاولپور مستقبل کا ایک شاندار ہاؤسنگ منصوبہ بننے جا رہا ہے،خوبصورت رہائش رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ محفوظ سرمایہ کاری کے لیے بھی بہترین ہے،ڈی ایچ اے لاہور کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو ڈی ایچ اے بہاولپور میں دعوت دینے کے لیے آئے ہیں،گیریژن کلب لاہور میں ڈی ایچ اے بہاولپور کی تعارفی تقریب سے سیکرٹری ڈی ایچ اے بہاولپورکرنل احمد سعید جان کا خصوصی خطاب، ڈی ایچ اے بہاولپور کو آج کی مٹی کل کا سونا قرار دے دیا،فنانس ڈائریکٹر محمد عمران ایوبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 5سال کا کام 9ماہ میں مکمل کر لیا ہے،ڈیلرز برادری اور اوور سیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے،الخدمت گروپ ڈی ایچ اے کے چیئرمین میاں طلعت احمد نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ڈی ایچ اے ایک برانڈ کا نام ہے ہم ڈی ایچ اے کو پاکستان میں محفوظ ترین سوسائٹی اور بہترین انوسٹمنٹ کے لیے موضوع قرار دیتے ہیں،ڈی ایچ اے بہاولپور کی انتظامیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور درخواست کرتے ہیں، DHAلاہور کے رجسٹرڈ ڈیلرز کو ڈی ایچ اے بہاولپور بھی رجسٹرڈ ڈیلرز تصور کرے،ہم پوری دنیا سے سرمایہ کاری لائیں گے،ڈائریکٹر پبلک ریلیشن داؤد مہدی نے ڈی ایچ اے بہاولپور کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ منصوبہ ہے جو تعلیمی لحاظ سے منفرد ہو گا،سب سے بڑی جامع مسجد،گالف کلب،دفاتر،کمرشل بنیں گے،ملٹی میڈیا کے ذریعے بھی بریفنگ دی گئی،تقریب سے NZمارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو ملک نصیر احمد،سینئر نائب صدر ڈی ایچ اے لاہورمیجر انوار ڈار نے بھی خطاب کیا،عبد الباسط راجہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔

کرنل احمد سعید جان

مزید :

صفحہ آخر -