سابق ایڈمنسٹریٹر کے دی اے حسین سید اور ساتھیوں کیخلاف نیا ریفرنس دائر

سابق ایڈمنسٹریٹر کے دی اے حسین سید اور ساتھیوں کیخلاف نیا ریفرنس دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکاونٹس میں سابق ایڈمنسٹریٹر کے ڈی اے حسین سید کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس میں سابق ایڈمنسٹریٹر کے ڈی اے حسین سید کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں سابق میٹروپولیٹن کمشنر کے ڈی اے متانت علی خان اور سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے نجم کے نام بھی شامل ہیں۔جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کی جانب سے یہ چوتھا ریفرنس دائر کیا گیا ہے، نیب کی جانب سے دائرہ کردی ریفرنس میں سے ایک ریفرنس کی احتساب عدالت میں باقاعدہ سماعت جاری ہے۔اس سے قبل آٹھ اپریل کو قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاونٹس کیس میں پنک ریذیڈنسی ریفرنس دائر کیا تھا، اس کرپشن ریفرنس میں اومنی گروپ کے سی ای او اور دیگر کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔نیب کی جانب سے دائرہ کیے گئے اس ریفرنس میں ملزمان پر جعلی بینک اکاونٹس اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
جعلی اکاؤنٹس کیس

مزید :

صفحہ اول -