وزیراعظم سیاسی مخالفین کی زبان بندی کر رہے ہیں، مریم اورنگریب

وزیراعظم سیاسی مخالفین کی زبان بندی کر رہے ہیں، مریم اورنگریب

  

لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے (ن) لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی شہاب الدین کے بیٹے کی گرفتاری اور ضلع بدری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہاب الدین کے بیٹے کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے، سیاسی کارکنوں کو جیل میں ڈال کر پی ٹی آئی کی آمریت کھل کر سامنے آگئی، جلال الدین کو ضلع بدر کرنا فسطائیت کی انتہا ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران نیازی سراپا آمریت ہے، جلال الدین کو باجوڑ سے ہری پور ضلع بدر کرنے کا مقصد سچ چھپانا ہے، سرکاری اداروں، پارلیمنٹ اور پولیس پر حملے کرنے والے نیازی صاحب سیاسی مخالفین کی زباں بندی کر رہے ہیں۔

مریم اورنگریب

مزید :

صفحہ اول -