سندھ اسمبلی :تمام مہمانوں کے پاسز منسوخ

سندھ اسمبلی :تمام مہمانوں کے پاسز منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے ارکان کے درمیان کئی روز سے جاری چپقلش اور ہنگامہ آرائی اور سیکورٹی خدشات کے باعث سندھ اسمبلی میں تمام مہمانوں کے پاسز منسوخ کردئیے گئے گذشتہ روز سیکریٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیٹر، گورنر گیلری ، ڈپلومیٹک اور اسپیکر گیلری کے لئے تمام مہمانوں کے پاسز منسوخ کردئیے گئے ہیں جسکا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاسز سیکورٹی خدشات کے باعث منسوخ کئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -