کراچی،سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم کا درالصحت اسپتال کا دورہ

کراچی،سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم کا درالصحت اسپتال کا دورہ

  

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے درالصحت اسپتال کا دورہ کیا اور نامکمل سہولیات پر اسپتال کی میڈیکل اور ڈینٹل ای پی ڈی کو سیل کردیا گیا، جبکہ انتظامیہ کو مستقبل میں معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کردےں۔ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے محکمہ صحت سندھ کی ہدایات کی روشنی اور نو ماہ کی معصوم بچی نشواءکے علاج کے دوران غفلت ولاپرواہی برتنے پر اسپتال کی میڈیکل اور ڈینٹل او پی ڈی کو سیل کردیا گیا ۔ دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ آف کلینکل گورننس ، ٹریننگ اور کمپلینٹس کی جانب سے ناظم آباد میں واقع ہڈیوں کے اسپتال اے ا و کلینک آگاہی پروگرام منعقد کیا جس میں ماہرین نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کئے گئے اقدمات سے شرکاءکو آگاہ کیا۔ اس آگاہی پروگرام میں پرائیوٹ اسپتال ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف کلینکل گورننس اینڈ ٹریننگ کے ماہر ین نے عالمی ادارے یونیسف کی جانب سے زچہ و بچہ ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بہتری لانے کیلئے منعقد کی گئی ورکشاپ میں بھی شرکت کی۔ اسی طرح انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے ہزارہ کالونی اور قیوم آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مستقبل میں ان علاقوں انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائیوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اپنی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے، جبکہ انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے ہلال احمر اور عارف میڈیکل سینٹر کا دورہ اور ہلال احمر اسپتال کا آپریشن تھیٹر اور عارف میڈیکل سینٹر کو مختلف طبی بے قاعدگیوں پر موقع پر ہی سیل کردیاگیا۔ ڈائر یکٹوریٹ آف لائسنسنگ اور اےکریڈیشن کو 90مزید اسپتالوں نے رجسٹریشن کےلئے درخواستیں جمع کروائیں جبکہ 69 مزید صحت کے مراکز کو رجسٹریشن سرٹیفیکٹس جاری کردیئے گئے اور اب تک ٹوٹل 4414اسپتالوں کی رجسٹریشن مکمل کی جاچکی ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ آف کمپلینٹس نے سےفی اسپتال نارتھ ناظم آباد ، کےتیانہ میمن اسپتال کھارادر اور تاج میڈیکل سینٹر صدر کراچی کا شکایات کی وصولی کے بعد معائنہ بھی کیا۔

مزید :

صفحہ اول -