جمعیت علماءاسلام ضلع نوشہرہ کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل قاری محمد اسلم حقانی امیر منتخب

جمعیت علماءاسلام ضلع نوشہرہ کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل قاری محمد اسلم ...

  

نوشہرہ(بےورورپورٹ)جمعیت علماءاسلام ضلع نوشہرہ کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل صوبائی ناظم انتخاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علماءاسلام ضلع نوشہرہ کے انتخابات میں قاری محمداسلم حقانی امیرجمعیت علماءاسلام ضلع نوشہرہ جبکہ جنرل سےکرٹری مفتی حاکم علی بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے جبکہ دیگر کابینہ میں پروفیسر حافظ شاہ حسین سرپرست اعلیٰ، حاجی نجم البشر سرپرست، مولانا زاہد حسین سرپرست، مولانا قاری قائد احمد سینئر نائب امیر، مولانا محمدممتاز مروت نائب امیردوم، قاری سید محب اللہ شاہ نائب امیرسوم، مولانا عمران حقانی نائب امیرچہار، قاری اخترشید ڈپٹی جنرل سےکرٹری، قاری ریاض جائنٹ سیکرٹری، قاری ظہوراحمد جائنٹ سیکرٹری، مولانا برہان خان عرف نعمان جائنٹ سیکرٹری، قاری محمدعمران ناظم مالیات، ناصر خان یوسفزئی سیکرٹری اطلاعات، عدنان عالم ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، ڈاکٹر فضل اکبر باچا ضلعی میڈیا کوآرڈنیٹر، مولانا شکیل زادہ ڈپٹی میڈیا کوآرڈنیٹر، حاجی نعمت اللہ ضلعی سالار، محمدشعیب ڈپٹی سالار شامل ہیں اس موقع پر نومنتخب کابینہ نے اس عزم کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمعیت علماءاسلام کو پورے صوبہ خیبرپختونخوا اور خصوصاً ضلع نوشہرہ میں مضبوط اور فعال بنانے کےلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -