پیپلز یوتھ او اور پیپلز ایس ایف کا بلاول زرداری کیخلاف ناز یبا الفاظ استعمال کیخلاف مظاہرہ

پیپلز یوتھ او اور پیپلز ایس ایف کا بلاول زرداری کیخلاف ناز یبا الفاظ استعمال ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائزشن اور پیلزسٹوڈٹنس فیڈریشن نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف عمران خان کی نازیبا اور غیر پارلیمانی الفاظ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قےا دت پیپلز یوتھ کے صوبائی صدر سمیع خان ،پیلزسٹوڈٹنس صدر راشد آفریدی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعیم خان کر رہے تھے جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر نا اہل وزیراعظم کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ وزیر اعظم کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کےخلاف نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جس سے جےالوں کی دل ازاری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ناال وزیر اعطم کے پاس ملک چلانے کےلئے کچھ نہیں تو اب سےاست میں ذاتی حملوں پر اتر ائے جو ےہ واضح کرتا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم ذہنی طور پر تذبزب کا شکا ر ہے ،انہوں نے کہا کہ جےالوں نے کھبی سےاست میں اخلاقی ادار کو پامال نہیں کیا مگر موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے اور اب دہان بھٹکانے کے لئے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف ذاتےات کی سےاست کرنے لگے ہے جو حکومت کی ذہنی پستی کی عکاسی کرتا ہے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی کے خلاف نازیبا الفاز پر وزیراعظم عرمان خان کو جےالوں سے معافی مانگنی چاہئے بصورت دیگر جےالوں کیطرف سے بھرپور ریکشن کے لئے حکومت تےار رہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -