جندول سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر بازار ثمرباغ میں بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف مظاہرہ

جندول سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر بازار ثمرباغ میں بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر بازار ثمرباغ میں بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف مظاہرہ ،عوام نے منتخب ممبران کو آڑے ہاتھوں لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بازار ثمرباغ میں بجلی کے نارواں لوڈشیڈنگ اور نمبر کے تقسیم کے خلاف بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین نے بازار کے وسط میں مین روڈ کو طویل وقت کیلئے بلاک کر کے روڈ پر مظاہرہ کیا ۔مظاہرین سے تحصیل ناظم سعید حمد باچہ ،ضلعی کونسلر مولانا محمد عمران الجندولی، تاجر رہنماءسلیم خان ،حاجی شامراد خان محاجی ہدایت الرحمن اور لقمان انصافین نے خطاب کیامقررین نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجود ایم این اے نے بجلی مسئلہ تین ماہ میں حل کرانے کا وعدہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ صوبہ اور مرکز میں تحریک انصاف حکومت قائم ہونے کے باوجود بجلی مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ گئیں ،تحصیل ناظم ثمرباغ سعید احمد باچہ نے کہا کہ رمضان کا مہینہ آنے والا ہے اور اس لئے رمضان سے پہلے پہلے جماعت اسلامی کے منظور شدہ ایکسپریس لائن کو مکمل کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو وہ تحصیل ناظم کے نشست سے استعفیٰ دیکر عوام کے ساتھ احتجاج پر بیٹھ جائے گے۔