پشاور ،موضع چابیان کے باشندوں کا اراضی پر قبضہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر)چابیان کے رہائشیوں نے اراضی پرناجائزقبضہ کے خلاف ناردرن بائی پاس احتجاجاًبندکرکے شدیداحتجاج کیامظاہرین کی قیادت سردارخان اورنورالاسلام کررہے تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر حکومت اور پولیس کےخلاف نعرے درج تھے،مظاہرین سے خطاب میں سردار خان اور دیگرکاکہناتھاکہ انہوں نے اپنی اراضیات قاضی عبدالرب کواجارے پردے رکھی تھی تاہم علاقے کے بااثرشخصیات قاضی برادران نے پٹواریوں کے ساتھ مل کر جعل سازی کے ذریعے ان کی اراضیات پر ناجائز قبضہ کرلیا اور اس تنازعے میں اب تک چارانسانی جانوں کا ضیاع ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ جب شکایت درج کرانے پولیس کے پاس جاتے ہیں تو پولیس ٹال مٹول کرتی ہے اوران کی ایف آئی آردرج نہیں کراتی انہوں نے کہاکہ ناردرن بائی پاس میں ان کی اراضی شامل ہوئی ہے حکومت انہیں انصاف فراہم کرتے ہوئے اراضی واگزارکرے اگران کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تو وہ راست اقدام اٹھانے پرمجبورہوجائینگے۔