مردان ،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار

مردان ،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار

  

مردان (بیورورپورٹ ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام ایگزیکٹیو کلب میں روڈ سیفٹی سمینار کا انعقاد کیا گیاجس میںمردان ریجن پولیس و ضلعی انتظامیہ کے افسران ،تاجر برادری ،سول سوسائٹی کے معززین ،اساتذہ کرام، یوتھ ممبران،میڈیا کے نمائندوں سمیت طلباءو طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔روڈ سیفٹی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد عالم شینواری، ڈی آئی جی مردان محمد علی خان، ڈی پی او مردان سجاد خان، ایس ایس پی موٹر وے پولیس وحید الرحمن اور ڈاکٹر زوار خان نے کہا کہ موٹروے پولیس نے تعلیمی اداروں سمیت دیگر سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ مل کر روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے ہیں، جن سے حادثات کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہو رہی ہے۔ موٹروے پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹس تعلیمی اداروں،بس اڈوں اورمختلف عوامی مقامات پر ٹریفک اور روڈ سیفٹی ایجوکیشن مہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی انسانی زندگی کا ایک اہم پہلو ہے اور دنیا میں ایجوکیشن کا بہترین ذریعہ بچے تصور کئے جاتے ہیں لہذا موٹروے پولیس نے بھی بچوں کی انتہائی نچلی سطح سے لے کر یونیورسٹی لیول تک روڈ سیفٹی کی آگاہی کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دئیے ہیں۔ان پروگراموںمیںروڈ سیفٹی واک، روڈ سیفٹی سیمنار، روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد شامل ہے۔ اس موقع پرڈی آئی جی مردان محمد علی خان نے موٹروے پولیس کی روڈ سیفٹی کے حوالے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ایسے سرگرمیاں معاشرے کی ترقی اور روڈ سیفٹی کے آگاہی کے لیے بہت اہم ہیں۔ سمینار کے اختتام پرڈی آئی جی موٹر وے پولیس محمد عالم شینواری نے ڈی آئی جی محمد علی خان، ڈی پی او سجاد خان و دیگر مقررین کو اعزازی شیلڈز پیش کئے جبکہ اس موقع پر شرکاءسے روڈ سیفٹی کے حوالے سوالات پوچھے گئے اور درست جواب دینے والوں میں موٹروے پولیس کی طرف خصوصی گفٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -