چارسدہ،ڈاکٹروں کی ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

چارسدہ،ڈاکٹروں کی ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

  

چارسدہ(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈکورٹر ہسپتال چارسدہ میں ینگ ڈاکٹروں کا ہسپتالوں کے نجکاری کے خلاف ہڑتال مسلسل چوتھے روز بھی جاری۔حکومت سے ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ۔مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان۔ اس سلسلے میں وائی ڈی اے کے زیر اہتمام ڈاکٹروں کا واک اور جلسے کا انعقاد۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنما ڈاکٹر احمد زیب نے کہا کہ ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں۔نجکاری کے لیے بنائی گئی ایم ٹی آئی،ایچ ڈی اے اور آر ایچ اے کے پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو مفت علاج سے محروم کرنے کے لیے جو سازش شروع کی گئی ہے اس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ عوام کو مفت علاج کی فراہمی کے دعویدار غریب عریب عوام سے مفت علاج کا حق چھین رہے ہیں۔حکومت کے اس اقدام کے خلاف وائی ڈی اے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔جلسے سے ڈاکٹر عراق شاہ اور اے این پی کے رہنما قاسم علی خان محمد زئی نے بھی خطاب کرتے ہوئے حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر امین خٹک، ڈاکٹر احسان الدین،ڈاکٹر غیرت خان،ڈاکٹر شہریار،ڈاکٹر ماریہ،ڈاکٹر نبیلہ،ڈاکٹر مرحبہ اور دیگر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید :

صفحہ اول -