نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس ، بابراعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس ، بابراعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو 30 اپریل کو سنایا جائے گا۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نیب نے مو¿قف اختیار کیا کہ مزید دلائل نہیں دینا چاہتا، گزشتہ سماعت پر جو دلائل دئےے وہ کافی ہیں۔

بابراعوان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -