جندول میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

جندول میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

  

جندول(نمائندہ پاکستان) جندول تھانہ ثمرباغ کے حدود گاوں کامبٹ میں شوہر نے چری مار کر بیوی کو قتل کر دیا۔تھانہ ثمرباغ کے ایس ایچ او محب اللہ خان کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم وجوہات کے بناءپر نیک عمل ولد انور شاہ نے اپنی جوان سالہ بیوی مسماة (و) کو چری مار کر قتل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے بیٹے کے اطلاع پر انہوں نے لاش کو قبضہ میں لینے کے بعد ہسپتال ثمرباغ میں اس کا پوسٹ مارٹم کرایا جہاں مقتولہ پر جسمانی تشدد کے بعد گلے پر چری پیر کر قتل کر دئیے جانے کی تصدیق ہو گئی۔پولیس کے طابق مقتولہ کا شوہر عادی نشئی تھا اور علاقائی لوگوں کے مطابق شوہر بیوی کے مابین آئے روز جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ایس ایچ او کے مطابق انہوں نے آلہ قتل قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -