نجی میڈیکل سنٹر سے گرفتار جعلی نیورو سرجن ضمانت پر رہا

نجی میڈیکل سنٹر سے گرفتار جعلی نیورو سرجن ضمانت پر رہا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ اف پاکستان کے جسٹس ملک منظور اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پشاور کے نجی میڈیکل سنٹر سے گرفتار ہونے والے جعلی نیورو سرجن ڈاکٹر راوف کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ملزم کی جانب سے ارشد حسین یوسفزئی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ایف ائی اے حکام نے 24 جنوری 2019 کو خیبر بازار میں واقع نجی میڈیکل سنٹر پر چھاپہ مار کر جعلی نیورو سرج ڈاکٹر راوف کو گرفتار کرلیا تھا اور اس کے کلینک سے نیورو سرجن کے ویزٹنگ کارڈز اسٹیمپ اور لیٹر پیڈ برامد کر لئے گئے تھے جس پر ملزم کے خلاف جعل سازی کا مقمدہ درج کرلیا گیاتھا پشاور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم نے سپریم کورٹ اف پاکستان میں ضمانت پر رہائی کے لئے درخواست دائر کی اور عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -