حمزہ شہبازنے پیرکو پارلیمانی پارٹی کا جلاس طلب کر لیا

حمزہ شہبازنے پیرکو پارلیمانی پارٹی کا جلاس طلب کر لیا

  

لاہور( جنرل رپورٹر ) اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی میاں حمزہ شہبازشریف نے پیر کے روز مسلم لیگ (ن) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت 29 اپریل دن ڈیڑھ بجے پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوگا ۔اس اجلاس میں تین ( ن) لیگی اراکین کی معطلی اور بلدیاتی قانون کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو جمہوری نہیں بلکہ آمرانہ طریقے سے چلا یا جا رہا ہے جس انداز میں بلدیاتی قانون کو ایوان میں متعارف کروایا گیا اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی رولز پر عمل نہ کرنے کے خلاف سپیکر کو درخواست جمع کروا دی ہے۔

اجلاس طلب

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -