حکومت تنکوں کے سہارے کھڑی ہے ، عبدالغفور حیدری

حکومت تنکوں کے سہارے کھڑی ہے ، عبدالغفور حیدری

  

قلات(این این آئی)جمعیت علماءاسلام کے سیکرٹر ی جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت تنکوں کے سہارے کھڑی ہے سردار اختر نے ہاتھ کھینچ لیا تو ہمارے اسلام آباد مارچ سے قبل ہی حکومتی عمارت دھڑام سے گر جائے گی حفیظ شیخ کو لاکر معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کی جارہی ہیں کامیابی مشکل ہیں فردوس عاشق آوان فواد چودھری جیسے لوگوں کی موجود گی میں حکومت کو کسی مخالف کی ضرورت نہیں عمران نیازی ایران جاکر اعتراف جرم کیا ہے کہ پاکستان دہشت گرد ملک ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ نیوی کے جوانوں کو ایران سے آنےوالے دہشت گرد شناخت کے بعد قتل کر کے واپس ایران چلے گئے حکومت ناکام ہو چکی ہے بہتر ہے کہ ہمارے لانگ مارچ سے قبل خود ہی چھٹی کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت کے رہنماءحافظ خلیل سارنگزئی حافظ عبدالمالک شکار پوری جمعیت تحصیل قلات کے سیکریٹری جنرل قاری محمد رحیم میر انور رودینی اوردیگر بھی موجود تھے جمعیت علماءاسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہیکہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اور اس وقت تنکوں کے سہارے کھڑی ہیں اگر بی این پی نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا تو جمعیت کے اسلام آباد لانگ مارچ سے قبل ہی حکومت کا تختہ دھڑام سے گر جائے گی حفیظ شیخ کے زریعے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیئے ناکام کو شیش شروع کی گئی ہیں جو کہ ناکامی کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق آوان اور فواد چودھری کے ہوتے ہوئے حکومت کو کسی مخالف کی ضرورت نہیں ہے عمران نیازی نے ایران جاکر اعتراف جرم کر لیا ہیکہ پاکستان دہشت گر ملک ہے اور ایران میں بھی پاکستان دہشت گردی کروا رہا ہیں جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتا ہیکہ نیوی کے جوانوں کے شناخت کر کے قتل کر نے والے دہشت گرد واپس ایران چلے گئے ہیں ان کے ہو تے ہوئے ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہیں

عبدالغفور حیدری

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -