چاروں صوبوں کو قومی اسمبلی میں برابر نشستیں ملنی چاہئیں،مصطفی کمال

چاروں صوبوں کو قومی اسمبلی میں برابر نشستیں ملنی چاہئیں،مصطفی کمال

  

کوئٹہ(آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مذاکرات کریں ،جب چاروں صوبوں کو قومی اسمبلی میں برابر سیٹیں نہیں رکھتے،صوبوں کے مسلے حل نہیں ہوںگے 18ویں ترمیم کا کوئی فائدہ نہیں، اسکے ثمرات نچلے طبقے تک منتقل نہیں ہوئے صوبوں سے اضلاع تک 18ویں ترمیم کے ثمرات پہنچائے جائیں، این ایف سی کے ایواڈ کے ساتھ صوبے کے پی ایف سی ایواڈ کا اجرا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور ہمیشہ ملک اور عوام کی حقوق کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ سندھ کے بعد کوئٹہ پی ایس پی کا دوسرا بڑا مرکز ہے ۔بلوچستان میں سیلابی نقصانات کے لئے وفاق خصوصی گرانٹ کا اعلان کرے ۔

مصطفی کمال

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -