پاک بحریہ کے 16کموڈورز کو ستارہ امتیاز،16افسروں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا

پاک بحریہ کے 16کموڈورز کو ستارہ امتیاز،16افسروں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاک بحریہ کے 16کموڈورزکوستارہ امتیازملٹری،16 آفیسرز کو تمغہ امتیازملٹری تفویض کیاگیا،35آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز،سیلرز اورنیوی سویلین کوچیف آف دی نیول اسٹاف مراسلہ تحسین سے نوازاگیا،ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز،چیف پیٹی آفیسرزاورسیلرزکوکل 30 تمغے خدمت ملٹری تفویض کیے گئے۔جمعہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرزاور سی پی اوز،سیلرز کوعسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب منعقد کی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے،پاک بحریہ کے16کموڈورزکوستارہ امتیازملٹری،16 آفیسرز کو تمغہ امتیازملٹری تفویض کیاگیا،ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز،چیف پیٹی آفیسرزاورسیلرزکوکل 30 تمغے خدمت ملٹری تفویض کیے گئے،5 آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 35 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز،سیلرز اورنیوی سویلین کوچیف آف دی نیول اسٹاف مراسلہ تحسین سے نوازاگیا۔

پاک بحریہ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -