خیرپورمختلف روڈ حادثات میں 2افراد جاں بحق،3 زخمی

خیرپورمختلف روڈ حادثات میں 2افراد جاں بحق،3 زخمی

  

خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپورمختلف روڈ حادثات میں 2افراد جاں بحق،3 زخمی تفصیلات کے مطابق مہران نیشنل ہائی وے پر کرنڈوی کے مقام پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان حاجی امیر برڑوموقع پر جا ںبحق ہوگیا جبکہ تین افراد محمدآچر، یارمحمد،جمال الدین شدید زخمی ہوگئے جہنیں نازک حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ادھرکنب کے قریب گاوں آچر سولنگی میں تیزرفتارڈومپرنے گدھے سوار کو روندڈالا جس کے نتیجے میں گدھاسوارحاتم سولنگی شدید زخمی ہو گیا جس نازک حالت میں کوٹڈیجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد خیرپور سل اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخمی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا ڈومپرکا ڈرائیورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تیز فتار ڈمپرکی ٹکر سے گدا بھی مارا گیا کنب پولیس نے ڈومپرکو اپنی تحویل میں لے لیا ہے آخری اطلاعات آنے تک دونوں واقعات کے مقدمے درج نہ ہوسکے تھے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -