پاکستان اور ترکی برادر اسلامی ملک ہیں ،ترک قونصل جنرل

پاکستان اور ترکی برادر اسلامی ملک ہیں ،ترک قونصل جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تعینات ترکی کے قونصل جنرل تولجا یوکاک نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی برادر اسلامی ملک ہیں ہمیں تجارت سیاحت ،تعلیم اور سماجی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہیے ترکی میں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں جن کی تعداد میں رو ز بروز اضافہ ہورہا ہے وہ مقامی ہوٹل میں ترکش ایئر لائن کی جانب سے مختلف ٹریلوز ایجنسی کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر جنرل مینیجر ترکش ایئر لائن کراچی گرحان سوزن ،پولانی ٹریول کے چیئرمین یحیی پولانی ،بخاری ٹریول کے چیئرمین محمد رفیق خان ،آغا احمد حسین ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں 20سے زائد ٹریولز ایجنسی کو ایوارڈ دئیے گئے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ ترکش ایئر لائن کی فلیٹ میں شامل 338 جہاز دنیا کے 102 ملکوں میں پروا ز کرتے ہیں 1955 میں قائم ہونے والی ایئر لائن سے روزانہ 300 بین الاقوامی پر وازیں چلائی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ استنبول میں دنیا کا جدید ایئر پورٹ تعمیر کیا گیا ہے لاکھوں افراد کی آمد ورفت جاری رہتی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال مسافروں کی تعداد میں ہمیشہ کی طرح اضافہ متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔اس طرح فی کس آمدنی بھی 10ہزار ڈالر تک ہو گئی ۔جنرل مینیجر گرحان سوزن نے کہاکہ فی الحال پاکستان میں کراچی ،لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلائی جارہی ہیں تاہم دیگرشہروں سے بھی پروازیں چلائی جائیں گی انہوں نے کہاکہ استنبول میں 10-2ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا گیا یہ ایئر پورٹ سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ترکش ایئر لائن موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔ایئر لائن کے پاس ہر قسم کا تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔یحیی پولانی نے کہا کہ ترکش ایئرلائن مسلم دنیا کی جدید ایئر لائن ہے اس ایئر لائن سے سفر کر کے مسافر خوشی محسوس کرتے ہے انہوں نے کہا کہ میں خود بھی ترکی کا متعدد بار دورہ کرچکا ہوں اور ترکی کو دوسرا گھر سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ جدید ایئر پورٹ قائم کرنے پر ترکش ایئر لائن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں میں ایئر لائن کی پروازیں چلانے سے سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا۔محمد رفیق خان نے کہا کہ ترکش ایئرلائن کراچی کا عملہ ہمیشہ ٹریول ایجنسٹس سے تعاون کرتا ہے اور ویزا سے لے کر کوئی بھی مشکلات حائل ہو ترکش ایئر لائن کے عملے نے ان کو حل کرنے میں گرم جوشی کا مظاہرہ کیا ہے۔