اقوام متحدہ میں پاکستان کا تنازعات میں گھری خواتین کی حفاظت کیلئے عالمی کوششیں کرنے پر زور

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان نے تنازعات میں گھری خواتین کی حفاظت کیلئے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشیدہ علاقوں میں جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ،متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوشش کرنا ہوگی ،انہوں نے کہا کہ متاثرہ خواتین کو باعزت اورمحفوظ مستقبل فراہم کیا جائے ۔