سری لنکا،سکیورٹی فورسز کی کارروائی،3خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،15 افراد ہلاک

سری لنکا،سکیورٹی فورسز کی کارروائی،3خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا ...
سری لنکا،سکیورٹی فورسز کی کارروائی،3خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،15 افراد ہلاک

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکاکے مشرقی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن سیکیورٹی فورسز نے مشرقی علاقے میں ایسٹرحملوں کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپا مارا،تو گھر میں چھپے 3خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا،جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور 6 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -