حکومت کیخلاف عائشہ گلالئی نے دھرنے کا اعلان کردیا

حکومت کیخلاف عائشہ گلالئی نے دھرنے کا اعلان کردیا
حکومت کیخلاف عائشہ گلالئی نے دھرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے رجسٹرڈ چھوٹی سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ‘پاکستان پیٹریاٹ ڈیموکریٹک الائنس’ نامی اتحاد کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی جماعتوں کے اجلاس میں مجھے اتحاد کی سربراہی سونپی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں 2 سو کے قریب مختلف چھوٹی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ رمضان کے بعد ڈی چوک میں دھرنا دیں گے، بلاول کو صاحبہ کہنا عورتوں کی تضحیک کے برابر ہے، بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی توہین کرنا قابل مذمت ہے۔

مزید :

سیاست -