اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اہم ترین انگلش کھلاڑی ایلکس ہیلز شرمناک کام کرتے پکڑے گئے، پابندی لگ گئی

اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اہم ترین انگلش کھلاڑی ایلکس ہیلز ...
اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اہم ترین انگلش کھلاڑی ایلکس ہیلز شرمناک کام کرتے پکڑے گئے، پابندی لگ گئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر ایلکس ہیلز پر ممنوعہ ڈرگ استعمال کرنے کے باعث 21 دنوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ای سی بی نے گزشتہ ہفتے ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا اور عین توقعات کے مطابق ایلکس ہیلز کا نام بھی اس میں شامل تھا لیکن سلیکٹرز کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ممنوعہ ڈرگ کے استعمال سے متعلق حالیہ ہفتوں میں کیا گیا ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ایلکس ہیلز کو ناٹنگھم شائر نے بھی ون ڈے کپ سے باہر بٹھا دیا تھا تاہم اس کی وجوہات نہیں بتائی گئی تھیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ممنوعہ ڈرگ کا استعمال ہی اس کی وجہ بنا اور پھر ای سی بی کو علم ہونے پر ناصرف ایلکس ہیلز پر 21 دن کی پابندی عائد کی گئی ہے بلکہ 17 ہزار 500 پاﺅنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -