محکمہ تعلیم 140 ارب روپے کے خسارے کا شکار،وفاق سے پیسے مانگتے ہیں تو ڈھنگ کا جواب نہیں ملتا،وزیر تعلیم سندھ

محکمہ تعلیم 140 ارب روپے کے خسارے کا شکار،وفاق سے پیسے مانگتے ہیں تو ڈھنگ کا ...
محکمہ تعلیم 140 ارب روپے کے خسارے کا شکار،وفاق سے پیسے مانگتے ہیں تو ڈھنگ کا جواب نہیں ملتا،وزیر تعلیم سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم سندھ نے سردار شاہ کہا ہے کہ محکمہ تعلیم 140 ارب روپے کے خسارے کا شکار ہے،وفاق سے پیسے مانگتے ہیں توڈھنگ کا جواب نہیں ملتا،ملازمین کی تنخواہیں نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔ہم کہاں سے سکولوں کیلئے فرنیچر خریدیں، کیسے نئے سکول بنائیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کو ان باتوں کا اندازہ ہی نہیں،نیا پاکستان تو تب بنے گا جب بچوں کو اچھی تعلیم اور بہتر ماحول مہیا کریں گے،انہوں نے کہا کہ کئی سکولوں کی چھت گر جاتی ہے پیسے نہیں تو کام کیسے کرائیں۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں نکالنا مشکل ہو گیا ہے، بجٹ کے 170 ارب میں سے 145 ارب تو تنخواہوں میں نکل جاتے ہیں۔