بھارتی نیوی ایئر کرافٹ میں آتشزدگی لیفٹیننٹ کمانڈر ہلاک ،تحقیقاتی کمیٹی قائم

بھارتی نیوی ایئر کرافٹ میں آتشزدگی لیفٹیننٹ کمانڈر ہلاک ،تحقیقاتی کمیٹی ...
بھارتی نیوی ایئر کرافٹ میں آتشزدگی لیفٹیننٹ کمانڈر ہلاک ،تحقیقاتی کمیٹی قائم

  

نئی دہلی(آن لائن ) انڈین نیوی کا ایئرکرافٹ لے جانے والے بحری جہاز کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کی کوشش میں لیفٹیننٹ کمانڈر ڈی ایس چوہان ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین نیوی کا بحری جہاز وکرمادیتا کرناٹکا کی بحری حدود میں داخل ہوا تو نچلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔لیفٹیننٹ کمانڈر ڈی ایس چوہان آگ بجھانے والی ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے کہ امدادی کاموں کے دوران دھوئیں کے باعث سانس لینے میں مشکلات پیش آنے لگیں اور وہ بے ہوش ہوگئے، انہیں طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔.

بھارتی بحریہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں لیفٹیننٹ کمانڈر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس چوہان کو نیول ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، واقعے کی تحقیقات کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -