صحافی معاشرے کا امین، میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا: ضلع چیئرمین سید نور علی شاہ

صحافی معاشرے کا امین، میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا: ضلع چیئرمین ...
صحافی معاشرے کا امین، میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا: ضلع چیئرمین سید نور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر )ضلع چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نےکہا ہے کہ صحافی معاشرے کا امین ہے موجودہ وقت میں میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے صحافی اپنے قلم سے معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کریں ڈاکٹر سید نور علی شاہ میں انشاءاللہ صحافیوں پریس کلب کے ممبران کی فلاح و بہبود کےلیے کام کرونگا نومنتخب صدر ناھید حسین خٹک کا تقریب سے خطاب .

تفصیلات کےمطابق ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے پریس کلب عمرکوٹ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے کہا صحافت ریاست کا چھوتا ستون ہے موجودہ حالات میں میڈیا کی اھمیت سے کسطرح بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ڈاکٹر سید نور علی شاہ نےکہا ایک اچھا صحافی معاشرے کا امین ہے صحافی کو اپنے قلم سے معاشرے کی سماجی معاشرتی برائیوں کو اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے صحافیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جہاں صحافت کی اہمیت ہے وہاں اہل صحافت پر ذمے داریاں بھی ہے صحافی کا کام آئنیے کا نام صحافی معاشرے کا عکاس ہے ۔

اس موقع پر ضلع چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے پریس کلب عمرکوٹ کے نو منتخب عہدیداروں کو حلف اٹھاتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ کی ترقی و خوشحالی کےلیے ہمارا ساتھ دیں ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے سپاس نامے میں پیش کیے گئے مسائل کے حوالے سے ذکرکرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کیےجائیں گئے تقریب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد اظہر آرائیں سول سوسائٹی کے رہنما بنسی لال مالھی ، سیاسی سماجی رہنما لیاقت جونیجو ، پریس کلب عمرکوٹ کے سرپرست اعلیٰ حاجی گل حسن آریسر ، سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر علی نواز شاہانی ، محب اللہ منگریو و غیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک ذمہ دارانہ پیشہ ہے صحافی کو اپنے قلم کی تلوار سے معاشرے کے مظلوم طبقے کی مدد اور انکے حقوق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے پریس کلب کا پلیٹ فارم عوامی مسائل کو اجاگر کرنے انکو حل کرنے کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔

تقریب سے پریس کلب کےصدر ناہید حسین خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ پریس کلب کےممبران اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلیے کام کیاجائے گا اور انشاءاللہ سب صحافیوں کوساتھ لیکر چلےگئے ناھید حسین خٹک نےکہا کہ صحافیوں کو پریس کلب کےپلیٹ فارم تربیتی ورکشاپ اور اسٹڈی ٹور کرائے جاینگے پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی، سیاسی ،مذہبی سماجی رہنماؤں سمیت ضلع بھر کے صحافیوں اور مختلف پریس کلبوں کے رہنماؤں عہدیداروں نے تقریب میں بھر شرکت کی ۔

تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی اجرک بھی پیش کی گی پریس کلب کے صدر ناھید حسین خٹک ،سید عمران شاہ ، ممتاز آریسر ،سینئر صحافی سید ریحان شبیر ، غلام محمد کمبار احمد خان آفریدی نے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.