عدالت میں درخواست دینے سے ظاہرہوااوربلی تھیلے سے باہرآگئی،فردوس عاشق اعوان

عدالت میں درخواست دینے سے ظاہرہوااوربلی تھیلے سے باہرآگئی،فردوس عاشق اعوان
عدالت میں درخواست دینے سے ظاہرہوااوربلی تھیلے سے باہرآگئی،فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدالت میں درخواست دینے سے ظاہرہوا اور بلی تھیلے سے باہرآگئی،نوازشریف نے لندن نہ جانے کاکہااوردوسری طرف عدالت میں درخواست دےدی ، اصل حقائق اب سامنے آئے کہ ان کودل کونہیں اقتدارکادردہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ترجمان(ن)لیگ بتائیں ضمانت ملتے ہی میاں صاحب کی حالت ٹھیک ہوگئی ہے،کیسے؟ انہوں نے کہا کہ درخت گننے کے بجائے بتائیں میاں صاحب ہسپتال میں اب تک داخل کیوں نہیں ہوئے؟ انہوںنے کہا کہ ووٹوں کی گنتی سے شکست خوردہ عناصردرختوں کی گنتی میں مصروف ہیں،شکست خوردہ عناصرسیاسی نشہ پوراکرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،انہوںنے کہا ترجمان(ن)لیگ درخت گننے کے بجائے لوٹی دولت گن کررقم واپس کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلین ٹری سونامی سے متعلق رپورٹ سیاسی سازش ہے،سیاسی مخالفین نے یکطرفہ دورہ کرکے حقائق کے منافی اپنی مرضی کی رپورٹ دی،اپوزیشن کے پاس سیاست کرنے کیلئے اورکچھ نہیں اس لیے درختوں کابہانہ بنالیا،درختوں کے معائنے کیلئے وہ لوگ گئے جوعمران خان کے بدترین سیاسی مخالف ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -