پاکستان میں قونصلر آپریشن جاری، ویزا پالیسی پر بھی بات چیت ہو رہی ہے: امریکی سفارت خانہ

پاکستان میں قونصلر آپریشن جاری، ویزا پالیسی پر بھی بات چیت ہو رہی ہے: امریکی ...
پاکستان میں قونصلر آپریشن جاری، ویزا پالیسی پر بھی بات چیت ہو رہی ہے: امریکی سفارت خانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قونصلر آپریشن جاری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ ویزا پالیسی پر بات چیت جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے پاکستان میں قونصلر آپریشن جاری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ویزا پالیسی دونوں ممالک کا باہمی معاملہ ہے جس پر بات چیت جاری ہے اور ابھی اس معاملے کی زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو ویزا پابندیوں والی فہرست میں بھی ڈال دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر پاکستان نے تارکین وطن کے حوالے سے موقف تبدیل نہ کیا تو اس پر پابندی کا اطلاق کیا جائے گا اور پھر ناصرف پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیوں کا اطلاق ہو گا بلکہ پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ویزے بھی روکے جا سکتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -