” رمیز راجہ نے غلیظ زبان بولی، ورلڈ کپ میں کمنٹری پر پابندی لگائی جائے “ مطالبہ کردیا گیا

” رمیز راجہ نے غلیظ زبان بولی، ورلڈ کپ میں کمنٹری پر پابندی لگائی جائے “ ...
” رمیز راجہ نے غلیظ زبان بولی، ورلڈ کپ میں کمنٹری پر پابندی لگائی جائے “ مطالبہ کردیا گیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آئی سی سی کمنٹیٹر رمیز راجہ کی جانب سے عمران خان کے ناقدین پر تنقید کے بعد ان پر ورلڈ کپ کے میچز میں پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دنیا نیوز لے لندن سے تعلق رکھنے والے صحافی اظہر جاوید نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ غلیظ زبان استعمال کرنے پر رمیز راجہ کو ورلڈ کپ میں کمنٹری سے روکا جائے۔ اپنی غلط زبان کے استعمال کی وجہ سے رمیز راجہ ورلڈ کپ میچز کی کمنٹری کے مستحق نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں رمیز راجہ نے اپوزیشن، میڈیا اور عوام کو عمران خان پر تنقید کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ ”ہمارے سیاسی ٹی وی شوز اور ان کے اینکرز کے ساتھ کیا مسئلہ ہے جو اپوزیشن کے بوسیدہ نظریات لوگوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ وہی اپوزیشن جس نے اپنے ادوار حکومت میں ملک کی ایسی کی تیسی پھیر دی۔ اگر عوام کو مہنگائی کی تکلیف ہو رہی ہے تو وہ اس کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے ان لوگوں کو ووٹ دے کر 10 سال تک اقتدار میں رکھا۔ ہور چوپو۔۔۔ “

مزید :

کھیل -