”خان صاحب سمجھتی ہیں “بلاول بھٹو نے اس جملے کی خود ہی وضاحت کردی

”خان صاحب سمجھتی ہیں “بلاول بھٹو نے اس جملے کی خود ہی وضاحت کردی
”خان صاحب سمجھتی ہیں “بلاول بھٹو نے اس جملے کی خود ہی وضاحت کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق اپنے ایک جملے میں مونث کا صیغہ استعمال کرنے پر وضاحت پرپیش کردی ۔ان کی جانب سے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں ’خان صاحب سمجھتی ہے‘ کا جملہ بولنے پر وضاحت سامنے آئی ہے۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پارٹی رہنماوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں ’خان صاحب سمجھتی ہے‘ کا جملہ جان بوجھ کر نہیں بولا، اردو پر مکمل عبور نہ ہونے کے باعث یہ غلطی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے وزیراعظم کے لیے مذکر کی بجائے مونث کا صیغہ استعمال کیا گیا اور کہا کہ اگر عمران خان ’سمجھتی‘ ہیں اس قسم کا بیان دے کر وہ کسی کی تضحیک کررہے ہیں توہ اپنے آپ کی تضحیک کررہے ہیں، ہم سب جانتے ہیں وہ کیسے وزیراعظم بنے، اب اگر بن ہی گئے ہیں تو اس کرسی کا احترام کریں اور اپنا کام کریں۔

مزید :

قومی -