انٹرنیٹ پر دوستی کے بعد شوہر سے شادی کرنے والی دلہن نے پیار کی تلاش کرتی لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا

انٹرنیٹ پر دوستی کے بعد شوہر سے شادی کرنے والی دلہن نے پیار کی تلاش کرتی ...
انٹرنیٹ پر دوستی کے بعد شوہر سے شادی کرنے والی دلہن نے پیار کی تلاش کرتی لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر ہے کہ انٹرنیٹ پر پیار نہیں، صرف دھوکہ ملتا ہے لیکن اس آسٹریلوی لڑکی کو نہ صرف انٹرنیٹ سے جیون ساتھ مل گیا بلکہ اب اس نے انٹرنیٹ پر محبت کی متلاشی لڑکیوں کو ایک اہم مشورہ بھی دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ لڑکی 21سالہ سٹیف برچرڈ ہے جو ایک طالب علم ہے۔ اس نے معروف ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ کے ذریعے محبت تلاش کی اور اب دونوں شادی کرکے ہنسی خوشی رہ رہے ہیں۔ سٹیف کا کہنا ہے کہ ”دوسری لڑکیوں کی طرح مجھے بھی ٹنڈر پر غلط لوگ ملے۔ میں نے ٹنڈر کے ذریعے 10مردوں کے ساتھ ڈیٹنگ کی اور بالآخر مجھے ایسا شخص مل گیا جسے مل کر مجھے لگا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔“

رپورٹ کے مطابق سٹیف کا کہنا تھا کہ ”میرے شوہر کا نام ایلیٹ برچرڈ ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ٹنڈر سے مجھے ایسا جیون ساتھی مل جائے گا۔ جو لڑکیاں انٹرنیٹ پر شریک حیات کی تلاش میں ہیں میں انہیں مشورہ دوں گی کہ وہ انٹرنیٹ پر مرد کے انتخاب میں بہت احتیاط کریں اور اگر پے درپے انہیں ایسے مرد ملتے ہیں جنہیں وہ شادی کے قابل نہیں سمجھتیں تو ان کے ساتھ فوری رابطہ ختم کر دیں اور اپنی تلاش جاری رکھیں۔ آپ یقین رکھیں کہ آپ کا مسٹرپرفیکٹ بھی موجود ہے اور کچھ بعید نہیں کہ وہ ٹنڈر پر ہی ہو اور آپ کا منتظر ہو۔ جب کوئی ایسا شخص آپ کو ملے جسے مل کر آپ کو لگے کہ آپ اس کے ساتھ ساری زندگی خوش رہ سکتی ہیں تو جان لیں کہ وہی آپ کا شریک حیات ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -