’10 میں سے 7بھارتی خواتین اپنے شوہر سے بے وفائی کرتی ہیں‘ تازہ تحقیق نے بھارتی شوہروں کے ہوش اُڑادئیے

’10 میں سے 7بھارتی خواتین اپنے شوہر سے بے وفائی کرتی ہیں‘ تازہ تحقیق نے ...
’10 میں سے 7بھارتی خواتین اپنے شوہر سے بے وفائی کرتی ہیں‘ تازہ تحقیق نے بھارتی شوہروں کے ہوش اُڑادئیے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں شادی شدہ مردوخواتین کے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہوں گے مگر ایسے لوگوں کی شرح کتنی ہو گی؟ بھارت جو جنسی زیادتیوں کے حوالے سے بھی دنیا میں سرفہرست ہے وہاں ایک سروے میں خواتین کے اپنے شوہروں سے بے وفائی کرنے کی ایسی ہوشربا شرح سامنے آئی ہے کہ سن کر ہوش اڑ جائیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ سروے شادی شدہ لوگوں کو غیرمردوخواتین کے ساتھ تعلق قائم کرنے میں مدد دینے کے لیے بنائی گئی ایپلی کیشن ’گلیڈن ‘ (Gleeden)نے کیا ہے جو بھارت میں بہت مقبول ہے۔

اس ایپ کے سروے میں معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں ہر 10شادی شدہ خواتین میں سے 7اپنے شوہر کے ساتھ بے وفائی کرتی ہیں۔سروے میں 77فیصد خواتین نے اعتراف کیا کہ وہ محض اس لیے اپنے شوہروں سے بے وفائی کرتی ہیں کیونکہ وہ یکسانیت سے اکتا چکی ہوتی ہیں۔ 58فیصد نے اس کے ساتھ یہ حیران کن وجہ بیان کی کہ ان کے شوہر گھر کے کام کاج میں ان کا ہاتھ نہیں بٹاتے جس کی وجہ سے تنگ آ کر وہ ان کے ساتھ بے وفائی کرتی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ایپلی کیشن کے بھارت میں 5لاکھ سے زائد سبسکرائبر ہیں اور یہ سروے نتائج ان پانچ لاکھ بھارتی مردوخواتین پر مشتمل ہیں۔ سروے کے نتائج میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت کے بڑے شہروں ممبئی، نئی دہلی اور کلکتہ وغیرہ میں بیویوں کے اپنے شوہروں سے بے وفائی کرنے کی شرح چھوٹے شہروں کی نسبت زیادہ ہے۔ ایپلی کیشن نے اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ ان کی ایپلی کیشن پر جتنے بھارتی موجود ہیں ان میں 30فیصد خواتین ہیں اور ان میں سے اکثریت 34سے 49سال تک کی عمر کی خواتین کی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -