منشیات فروشوں کو پولیس سے بچانے والا طوطا گرفتار کرلیا گیا

منشیات فروشوں کو پولیس سے بچانے والا طوطا گرفتار کرلیا گیا
منشیات فروشوں کو پولیس سے بچانے والا طوطا گرفتار کرلیا گیا

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے شہر ٹیریزینا میں گزشتہ دنوں پولیس نے ایک منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور پولیس نے اس کے گھر میں موجود بولنے والے طوطے ہی کو گرفتار کر لیا، کیونکہ اس طوطے نے پولیس آنے کا شور مچا کر اپنے مالک کو اطلاع دے دی اور وہ بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔

دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیم ابھی دور ہی تھی کہ طوطے نے ’ممی پولیس، ممی پولیس‘ چلانا شروع کر دیا جس پر اس کا مالک، جو منشیات فروش تھا، فرار ہو گیا۔ ممکنہ طور پر ملزم نے طوطے کو اس چیز کی تربیت دے رکھی تھی تاکہ پولیس آئے تو طوطا اسے بتا دے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے طوطے کو گرفتاری کے بعد شہر کے چڑیا گھر منتقل کر دیا ہے۔

ایک برازیلین صحافی نے بتایا کہ ”پولیس آنے پر جو طوطا چیخ چیخ کر بول رہا تھا، گرفتاری کے بعد اس نے اب تک ایک لفظ بھی نہیں بولا۔پولیس اہلکاروں نے کوشش بھی کی تاہم طوطا نہیں بولا۔اس طوطے کا منشیات فروش مالک ’انڈیا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور منشیات فروشی کے الزام میں دو بار پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -