امریکہ میں روسی خاتون کو انتہائی تشویشناک الزام میں سخت سزا سنا دی گئی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکا میں روسی خاتون ماریہ بوتینا کو جاسوسی کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزاسنادی گئی۔امریکی عدالت نے روسی اسلحہ ساز ادارے کے لیے کام کرنے والی ماریہ بوتینا کو امریکا کے اعلیٰ سیاسی شخصیات سے تعلقات استوار کرکے اہم راز کی حصول کی کوشش کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنادی۔
ماریہ بوتینا 9 ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں اس عرصے کو بھی ان کی سزا میں شامل کرلیا جائے گا، سزا مکمل کرنے کے بعد روسی خاتون کو ملک بدر کردیا جائے گا۔ ماریہ امریکا میں تعلیم کی غرض سے مقیم تھیں اور نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے معاملات میں اثرانداز ہونے کے لیے امریکی سیاست دانوں سے اپنے تعلقات استعمال کیے تھے۔